...................... .................

افغانستان، خودکش حملے میں درجنوں شہری جاں بحق

افغانستان کے صوبے زابل میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب کار بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 85 زخمی ہوگئے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کی رپورٹ کے مطابق، افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے دفتر کے قریب دھماکا آج صبح کیا گیا جس سے قریب موجود اسپتال، دفاتر اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
افغان حکام کے مطابق دھماکے میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کا کوئی بھی ملازم متاثر نہیں ہوا۔
افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قندھار کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان «قاری یوسف احمدی» نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی طالبان نے دھماکے کئے تھےجس میں 46 افراد جاں بحق اور 68 شدید زخمی ہوئے تھے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: