...................... .................

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔
کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہونے سے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب اور امریکا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ چند روز بعد وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور امریکا کے دورے ہر روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اقوام متحدہ کے سامنے کشمیر کے مسئلے کو ایسے اٹھاوں گا جیسے آج تک کسی نے حکومت نہیں اٹھایا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: