...................... .................

روس میں پاکستان سمیت 6 ملکی فوجی مشقوں کا آغاز

روس میں پاکستان، بھارت، چین اور قازکستان سمیت 6 ملکی فوجی مشقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق روس میں کثیر الملکی فوجی مشقوں ٹیسنٹز کا آغاز ہو گیا ہے۔
ایس سی او کے تحت مشقیں ایک ہفتہ تک جاری رہیں گی۔ مذکورہ جنگی مشقوں میں پاکستان، بھارت، چین اور قازکستان سمیت 6 ممالک کے فوزی دستے حصہ لے رہے ہیں۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق روس میں کثیر الملکی فوجی مشقیں ایک ہفتہ جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا فوجی دستہ بھی کثیرالملکی فوجی مشقوں کا حصہ ہے۔
افتتاحی تقریب میں تمام شریک ممالک کے سینئرفوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ مشقوں سے خطے کی سلامتی واستحکام کویقینی بنایا جائے گا۔
مشقوں کا مقصد خطے میں امن و استحکام کیلئے انسداد دہشتگردی تجربات کا تبادلہ ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: