...................... .................

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر پاکستان کا خطاب جاری

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا، اس وقت صدر پاکستان عارف علوی کا خطاب جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق تلاوت کلام پاک کے بعد اجلاس باقاعدہ شروع کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہیں.
پاک فضائیہ اورپاک بحریہ کے سربراہان اور چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضابھی پارلیمنٹ میں موجود ہیں.
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مہمان گیلری میں چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ بھی موجود ہیں.
قبل ازیں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ آج صدرمملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر مملکت خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہوگا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: