...................... .................

ایران 2015 کا ایٹمی معاہدے سے مکمل دستبردار

ایرانی صدر حسن روحانی نے 2015 کے ایٹمی معاہدے سے مکمل دستبرداری کااعلان کرتے ہوئے نیوکلیئر ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ پرعائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا حکم دیدیا ۔
سرکاری ٹی وی پر قو م سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایٹمی ڈیل کے وعدوں سے انحراف کے حوالے سے ہم تیسرے قدم کا اعلان کرتے ہیں۔ ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیموں کو ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ کے ہر شعبے میں فوری کام شروع کرناہوگا ۔
اب ایران اس حوالے سے تمام وعدوں سے دستبردار ہوتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ایران سرگرمیاں تیز کردیگا اس کے ناقابل یقین نتائج برآمد ہونگے ۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: