...................... .................

کچن کی الماریوں کا میلا پن دور کیجئے!

ویب ڈیسک: کھانا بناتے وقت برتنوں کی طرح کیچن میں موجود دیگر اشیاء جیسے کیبنٹ کے دروازے اور درازوں کے ہینڈل وغیرہ بھی چکنائی جمنے سے میلے ہو جاتے ہیں۔ ان اشیاء کو میلا دیکھ کر خوشگوار تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی اس مسئلے سے دوچار ہیں تو لیجئے اس چکنائی والے میلے پن سے نجات حاصل کرنے کی آسان ترکیب حاضر ہے۔
برتن صاف کرنے والا تھوڑا سا صابن گرم پانی کے ساتھ سپرے بوتل میں ڈالیں اور کیبنٹ اور درازوں وغیرہ کے متاثرہ حصوں پر سپرے کریں۔ بعد میں گیلے کپڑے کو اچھی طرح نچوڑ کر سپرے کی ہوئی جگہ کو ٹھیک سے رگڑیں، اس سے کچن کے فرنیچر پر میلے دھبوں کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: