...................... .................

روس کا کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کی حمایت کا اعلان

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کریں گے۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے پر بھارت کے دیرینہ دوست روس نے بھی اس سے منہ موڑ لیا اور کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر 16 اگست کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پُرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے۔
روس کی جانب سے سلامتی کونسل کی مخالفت نہ کرنے کے اعلان پر معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے، تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: