...................... .................

پہلے میں بھاری جسامت کی خوبصورت خاتون تھی

معروف امریکی ماڈل و اداکارہ 27 سالہ کیٹ اپٹن نے انکشاف کیا ہے کہ 8 سال قبل جب انہوں نے کیریئر کا آغاز کیا تو جہاں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی گئی، وہیں انہیں بھاری جسامت کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
کیٹ اپٹن نے 2011 میں امریکی میگزین ’اسپورٹس الیوسٹریٹڈ سوم سوٹ‘ کے سرورق کی زینت بننے سے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
کیٹ اپٹن جب پہلی بار کسی معروف میگزین کے سرورق کی زینت بنیں تو ان کی عمر محض 21 برس تھی اور اس وقت انہیں ’خوبرو فربہ لڑکی‘ کے نام سے پکارا جانے لگا۔
بعد ازاں کیٹ اپٹن نے اداکاری کی شروعات بھی کی اور اسی سال امریکی فلم ’ٹاور ہیسٹ‘ میں مختصر کردار میں نظر آنے کے بعد اگلے سال ’دی تھری اسٹوجس‘ میں نظر آئیں۔
کیٹ اپٹن نے اب تک نصف درجن سے زائد فلموں اور ایک درجن سے زائد ٹی وی ڈراموں میں جلوے دکھائے ہیں اور وہ متعدد عالمی شہرت یافتہ فیشن میگزین کے سرورق کی زینت بن چکی ہیں۔
2017 میں امریکی بیس بالر جسٹن ورلنڈر سے شادی کرنے والی کیٹ اپٹن کو متناسب جسامت کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے، تاہم انہیں کچھ مخصوص افراد کی جانب سے بھاری وزن کی خاتون بھی قرار دیا جاتا رہا ہے۔
امریکی میگزین ’ہیلتھ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں کیٹ اپٹن نے بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جہاں بھاری جسامت کی خاتون قرار دیا گیا، وہیں ساتھ ہی انہیں خوبصورت بھی کہا گیا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: