...................... .................

مکڑی کا خوفناک انتقام، چمگادڑ کو اپنا شکار بنا لیا

اگر آپ مکڑی سے خوفزدہ ہوتے ہیں تو فیس بک پر شیئر ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز آپ کے لیے ڈراؤنا خواب بن کر بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔
کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک مکڑی نے چمگادڑ کو شکار بنایا ہو؟ یقیناً نہیں البتہ امریکی شہر ٹیکساس میں ایک ایسا انہونا واقعہ پیش آیا جسے دیکھ کر آپ بھی ورطہ حیرت میں مبتلا ہوجائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر خاتون نے ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چمگادڑ مکڑی کے جال میں پھنسا ہوا ہے۔ خاتون کے مطابق مکڑی نے چمگادڑ کو آسانی کے ساتھ شکار بنا کر اس سے اپنی غذائی ضرورت بھی پوری کی۔

انہوں نے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ ’’جب میں صبح دفتر جارہی تھی تو گھر کے باہر مکڑی پر نظر پڑی اور جب واپس آئی تو دیکھا وہاں پر ایک چمگادڑ ہے جسے مکڑی کھا رہی ہے‘‘۔

انہوں نے بتایاکہ چمگادڑ مکڑی کے جال میں بری طرح پھنس کر مرچکا تھا۔ ’’میرے لیے یہ حیران کن اس لیے تھا کہ کیونکہ جال ایک پھونک سے ٹوٹ سکتا ہے، مگر یہاں تو منظر کچھ اور ہی تھا‘‘۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: