...................... .................

کشمیر تنازعہ پر وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد کو فون

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: