...................... .................

صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ جاری

سینیٹ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحاریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جارہی ہے۔
پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس شروع ہوا۔ قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک پیش کی۔ 64 ارکان نے نشستوں سے کھڑے ہوکر قرارداد پیش کرنے کی حمایت کی جس پر بیرسٹر محمد علی سیف نے تحریک پر رائے شماری کی منظوری دے دی۔
ایچ ٹی وی پاکستان کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیے اپوزیشن کو 53 ارکان کی ضرورت ہے اور اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس 64 ارکان ہیں۔ رائے شماری خفیہ طریقے سے کرائی جارہی ہے۔
چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف ووٹنگ کے بعد ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کرائی جائے گی۔ سلیم مانڈوی والا کیخلاف تحریک عدم اعتماد حکومت نے جمع کرائی ہے۔
اپوزیشن کے امیدوار سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ آج جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، جمہوری قوتیں کامیاب ہونگی۔
چیئرمین صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا بھرپور مقابلہ کرونگا، اپوزیشن کیلیے سیاسی میدان کھلا نہیں چھوڑا جائیگا۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: