...................... .................

لوگ کہتے ہیں میں موٹی ہوں، جینز نہ پہنوں

آنے والی رومانوی فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ وہ لوگوں کی جانب سے اپنی جسامت پر کی جانے والی تنقید کی وجہ سے خاموش بیٹھ نہیں سکتیں اور نہ ہی اپنا کام چھوڑ سکتی ہیں۔
زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر کافی وقت تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور لوگ ان کی جسامت کا مذاق اڑاتے رہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر انہیں ان کے وزن کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور لوگ انہیں موٹا کہنے سمیت کئی طرح کے نام دیتے رہے ہیں۔
زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ بعض لوگوں کا کام تنقید کرنا ہوتا ہے اور وہ اپنی جسامت پر کی جانے والی تنقید کی وجہ سے کام چھوڑ نہیں سکتیں اور نہ ہی تنقید کی وجہ سے اپنے جسمانی خدوخال کو تبدیل کر سکتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن تنقید کرنے والے افراد کو بلاک کردیا، کیوں کہ ایسے لوگوں کی بلاجواز تنقید انہیں ذہنی طور پر متاثر کر رہی تھی جس وجہ سے ان کا کام سے دھیان ہٹ رہا تھا۔

زارا نور عباس کے مطابق انہوں نے جسامت پر تنقید کے بعد لوگوں کو کرارا جواب دینے کے لیے سوشل میڈیا پر مزید تصاویر شیئر کرکے انہیں پیغام دیا کہ وہ جیسی ہیں ایسی ہی رہیں گی، وہ بلاجواز تنقید پر خود کو بدلنے والی نہیں ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: