...................... .................

جگر کے عارضے میں مبتلا گلوکار علی نور کا پہلا پیغام

معروف گلوکار علی نور کا جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد پہلا پیغام سامنے آگیا ہے۔
گلوکار علی نور کی طبیعت سنبھل گئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے اب خود پرستاروں کو سوشل میڈیا پر دی ہے۔علی نور کی طبیعت کے حوالے سے رواں ماہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ جگر کے سنگین عارضے میں مبتلا ہیں تاہم اب گلوکار نے خود مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کردیا ہے۔
گلوکار نےایک ٹویٹ کے ذریعے مداحوں کی دعاؤں اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب پہلے سے بہتر ہیں اور میں جلد ایک اہم اعلان بھی کرنے جا رہا ہوں، انہوں نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے جس کا اعلان وہ پہلے ہی کردیتے تاہم طبیعت کے باعث اس میں تاخیر ہوگئی۔ علی نور کے مطابق اس نئے اعلان کے بعد مداحوں کو ماضی کی کئی باتیں یاد آجائیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: