...................... .................

افغان فضائیہ کی بمباری میں کمانڈرز سمیت 25 طالبان ہلاک

افغانستان میں ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبے لوگر میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران افغان فضائیہ کی بمباری سے طالبان کمانڈرز سمیت 25 جنگجو مارے گئے جب کہ 11 افراد زخمی ہیں۔
فضائی حملے میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ مقامی افراد نے افغان میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فضائی حملوں میں 5 شہری بھی ہلاک ہوگئے جس کی افغان فوج نے تردید نہیں کی۔
دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فضائیہ کی لوگر میں کی گئی فضائی بمباری میں 24 معصوم شہری ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے جب کہ طالبان جنگجو محفوظ ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: