...................... .................

گھر کو سنوارنا سجانا ہر عورت کی خواہش

گھر کو سنوارنا سجانا ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے، گھروں کو سجانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم عام طور پر کچن ٹائلز کے لیے کچن کاﺅنٹر کے اوپری حصے کا انتخاب کرتے ہیں لیکن ماہرین اپنے کلائنٹس کو کچن کے لیے فل ٹائلش وال کا مشورہ دیتے ہیں۔کچن میں مکمل سب وے ٹائلش وال کچن کو کلاسک اور مینملسٹ ل±ک دینے کے لیے بہترین آئیڈیا ہے۔ آپ کے کچن کی مکمل دیوار (ماسوائے اس دیوار کے جہاں چولہے یا اوون کا انتخاب کیا گیاہو) کو سفید رنگ کے چھوٹے سب وے ٹائلز کے لیے منتخب کریں۔ کچن کاﺅنٹر کے لیے لکڑی اور اون کےلیے گہرے رنگوں کا انتخاب آپ کے کچن کو ایک بہترین انداز دے گا۔

ماہرین آئیڈیل گارڈن بنانے کے لیے دہری کیاریوں اور ڈبل پلانٹر ڈور کا مشورہ دیتے ہیں۔ان کے مطابق اگر آپ اپنے گارڈ ن کو ایک خوبصورت انداز دینا چاہتے ہیں تو فرنٹ پورچ کا انتخاب کرتے ہوئے گارڈن کا مرکزی حصہ خوبصورت رہ گز ر کے طور پر تعمیر کروائیں، ایسا راستہ جو دونوں اطراف ہریالی سے ہوتا ہوا گزرے۔ رہگزر کوگول پتھر یاکانکریٹ سے بنے راستے سے بدل دیں، وقفے وقفے سے رکھی گئیں اینٹیں اس میں مزید دلکشی پیدا کریںگی۔ اس کے علاوہ گھر کے مرکزی د روازے کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے ڈبل پلانٹر کا انتخاب کیا جائے۔

کیا آپ لیونگ روم کی ایک جیسے طرزِ سجاوٹ سے اکتا گئے ہیں؟ کیا آپ پرانی تصویروں سے تنگ آ گئے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پہلے خود سے سوال کیجیے کہ کیاآپ فن طباعت (ٹائپوگرافی آرٹ ) کے شوقین ہیں؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو ماہرین کا یہ آئیڈیا آپ کو بے حد پسند آئے گا۔جو لیونگ روم کے لیے فریمنگ کے بجائے ٹائپوگرافی آرٹ کا مشورہ دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آرٹ کے دلدادہ افراد لیونگ روم میں حروف تہجی کا اضافہ کریں، اس کے علاوہ مختلف لفظوں یا ہندسوں کو اس طرح ترتیب دیںکہ یہ ایک خوبصورت آرٹ محسوس ہو۔ماہرین اپنے فارم ہاﺅس ہوم کے کچن کے لیے چاک بورڈ مینیو ترتیب دیتے ہیں۔ اس مینیو بورڈ میں ہفتے بھر کا مینیو فکس کرکے لگایا جا سکتاہے۔ ایک طرف یہ مینیو بورڈ کچن کی ایک دیوار کی خوبصورتی بڑھاتا ہے تو دوسری طرف ہفتے بھر کیا پکائیں کی فکر سے آزاد کردیتا ہے۔

گھر کی مختلف اشیا ترتیب سے رکھنے اور بناوٹ کے مختلف اسٹائل کی وجہ سے شیلف آپ کے گھر کی آرائش میں اہم ثابت ہو تے ہیں۔ آپ اپنے گھر کی دیواروں کے لیے مختلف سائز کے چھوٹے بڑے شیلف کا استعمال کریں۔ یہ سستے بھی ہوتے ہیں اور پائیدار بھی، اس کے علاوہ انھیں بنوایا بھی جاسکتا ہے۔ کورڈ شیلف کے بجائے اوپن شیلف سجاوٹ میں بہتر دکھائی دیتے ہیں۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: