...................... .................

گھر کی سجاوٹ: بھاری بھر کم چیزوں کی بجائے ہلکی پھلکی چیزیں بھی آرائش کیلئے کافی

گھر کی سجاوٹ کرتے وقت سادگی کو ضرور اپنانا چاہیے ،یہ نہیں کہ سارے گھر کو فرنیچر اور بھاری بھر کم چیزوں سے بھر دیا جائے، بلکہ تھوڑا اور صاف ستھرا سامان رکھ کر سجاوٹ کی جا سکتی ہے۔ خواتین گھر کی سجاوٹ پر بہت توجہ دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے گھر کی سجاو ٹ دوسروں سے اچھی اور الگ ہو۔لیکن بلاشبہ گھر کی سجاوٹ اور خوبصورتی میں گھر کی صفائی اہم جزو ہے۔

پھول:کمرے کی سجاوٹ کے لیے خوبصورت پھول اہم کردار ادا کرتے ہیں۔خوبصورت پھول کمرے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں۔کمرے میں بہت زیادہ فرنیچر رکھنے کی ضرورت نہیں۔ بیڈ کے ساتھ سائیڈ ٹیبل پر خوبصورت لیمپ رکھ دیں سامنے ڈریسنگ ٹیبل اور ساتھ الماری ڈریسنگ ٹیبل پر زیادہ چیزیں رکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ میک اپ کا تھوڑا سا سامان رکھ دیا جائے تو کافی ہے۔

ایک الماری میں کپڑے ترتیب سے رکھیں۔دیواروں پر خوبصورت فریم یا پھول لگا دیں پھولوں کے گلدان کمرے کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں پھولوں کے گلدان کے سٹینڈ پر خوبصورت پھولوں کا گلدان رکھ دیا جائے تو اچھا لگے گا۔اس کے علاوہ چھوٹی چھوٹی سجاوٹ کی چیزیں کھڑکیوں اور دروازوں کے لیے لیں۔

پردے: گرمیوں میں ہلکے رنگ کے ہلکے پھلکے پردے اور سردیوں میں گرم کپڑے کے پردے لگائیں۔رنگ اور ڈیزائن آپ کی شخصیت کی عکاسی کرے گا اس لئے سوچ سمجھ کر انتخاب کریں۔یہ نہیں ایک بار جو پردے لگوا لیے وہ کئی سال تک لگے رہیں،بلکہ اگر آپ سیزن کے سیزن پردوں کو بدلتی رہیں گی تو یہ بہت عرصے تک ضائع نہیں ہوں گے۔ایک سیٹ اتار کے دھوکے رکھ دیں اور جب آپ انہیں دوبارہ کچھ عرصے بعد لگوائیں گی تو اچھے محسوس ہوں گے۔

ڈرائنگ روم:گھر کی سجاوٹ میں زیادہ اہمیت ڈرائنگ روم کو دی جاتی ہے۔مہمانوں کے لیے جو کمرہ منتخب کیا جاتا ہے اس کو ڈرائنگ روم کہا جاتا ہے۔ ڈرائنگ روم داخلی دروازے کے پاس ہی بنایا جاتا ہے۔ ضروری نہیں کہ مہمان کو پورے گھر میں گھمایا جائے اس لیے ضروری ہے کہ ڈرائنگ روم داخلی دروازے کے پاس ہی ہو۔ پورے گھر کی سجاوٹ میں سب سے زیادہ توجہ ڈرائنگ روم کی سجاوٹ پر دی جاتی ہے ڈرائنگ روم کی سجاوٹ پھولوں اور وال فریم سے کی جاتی ہے

خوبصورت پھولوں کے گلدان ڈرائنگ روم میں بہت اچھے لگتے ہیں اور لال گلاب کے پھولوں کے گلدان ڈرائنگ روم کی سجاوٹ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ڈرائنگ روم میں زیادہ فرنیچر نہیں رکھنا چائیے بلکہ صوفہ سیٹ ہی کافی ہوتا ہے۔ خوبصورت قالین اور فلور کشن ڈرائنگ روم کی سجاوٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔ ڈرائنگ روم کی سجاوٹ کرتے وقت زیادہ چیزوں یا سازو سامان کی بھرمار مت کریں۔

خوبصورت قالین بچھا دیں اور فلور کشن رکھ دیں پھر زیادہ فرنیچر کے بجائے صوفہ سیٹ لگا دیں اور درمیان میں خوبصورت میز ،کھڑکیوں اور دروازے کے لیے خوبصورت پردے۔ زیادہ نہیں بس ایک یا دو خوبصورت پھولوں کے گلدان رکھ دیں۔ایک گھڑی دیوار پر لگا دیں اور خوبصورت فریم۔

اس کے علاوہ کچھ سجاوٹ کی چیزیں رکھ دیں دیواروں پر خوبصورت پینٹ کر دیں اور ڈرائنگ روم کی دیوار میں گیس لائٹ فکس کرنا نہ بھولیںاس طرح لوڈ شیڈنگ کی صورت میں بھی خوبصورتی قائم رہے گی۔

جواب لکھیں

%d bloggers like this: