...................... .................

کپڑوں پر چیونگم چپک گئی، پریشان نہ ہوں، یہ کام کریں!

ویب ڈیسک: بچے تو کیا بعض بڑے بھی چیونگم انتہائی شوق سے چباتے ہیں، لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ چبائی ہوئی چیونگم کپڑوں سے چپک جاتی ہے جس سے کپڑے خراب ہونے کے ڈر کے ساتھ ساتھ عجیب قسم کی الجھن کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اگر کبھی آپ کو ایسا مسئلہ پیش آجائے تو پریشان ہونے کے بجائے یہ آسان گھریلو ٹوٹکا آزاما کر دیکھیں آپ حیران رہ جائیں گے۔

جس کپڑے پر چیونگم لگ جائے اسے چند گھنٹوں کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ جب یہ اچھی طرح جم جائے تو اسے ناخن یا چھوٹے چمچ کے ساتھ اُتار پھینکیں۔ لیجئے! آپ کو اس پریشانی سے نجات مل گئی اور آپ کے قیمتی کپڑے بھی خراب ہونے سے بچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں! چینی کے ذریعے کیڑوں اور لال بیگ سے نجات پائیں!

جواب لکھیں

%d bloggers like this: