...................... .................

چینی کے ذریعے کیڑوں اور لال بیگ سے نجات پائیں!

ویب ڈیسک: گھروں میں مختلف قسم کے کیڑوں اور لال بیگ سے ہمارا اکثر سامنا ہوتا ہے، اگر آپ کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے تو اس کے لئے کسی مہنگے سپرے کی ضرورت نہیں بلکہ گھرمیں ہر وقت دستیاب چیز، چینی کے ذریعے ان کیڑوں سے نجات پائیں. مگر کیسے؟

آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ چینی اور بیکنگ پاﺅڈر یکساں مقدار میں مکس کر لیں. اس مکسچر کو ہر اس جگہ پر چھڑک دیں جہاں کیڑوں یا لال بیگوں کی موجودگی کا شبہ ہو.

یہ بھی پڑھیں! شیونگ کریم سے کُشن یا صوفے کے داغ دور کریں!

آپ کے ایسا کرنے سے چینی کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی جبکہ بیکنگ پاﺅڈر ان کا خاتمہ کرے گا۔

اسی طرح ایک چمچ چینی کو ایک چمچ سہاگے کے ساتھ ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر سے روٹی کو بھگو دیں۔ روئی کے ان ٹکڑوں کو کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر بکھیر دیں، اس سے بھی کیڑے اور لال بیگ تلف کرنے میں مدد ملے گی.

جواب لکھیں

%d bloggers like this: